محکمہ خوراک کے افسران پرکروڑوں روپے غبن کاجرم ثابت
خوردبردکیس میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹرفوڈاورکنٹرولرکو 12 سال قید، 10 کروڑروپے جرمانے کی بھی سزا۔
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے محکمہ خوراک بلوچستان خوردبردکیس میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹرفوڈاورکنٹرولرکو 12 سال قیدکی سزاسنادی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت نے محکمہ خوراک بلوچستان خوردبردکیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے افسران پرکروڑوں روپے غبن کاجرم ثابت ہوگیا ۔خوردبرد میں ملوث دونوں ملزمان کو 10 کروڑروپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کوکر وڑوں روپے کانقصان پہنچایا۔