پاکستان تحریک اںصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی رکنیت سے احتجاجاً مستعفی ہونےکااعلان کردیا۔
کراچی میں اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایوان کا رکن بن کراپنے حلقے کی کوئی خدمت نہیں کر سکا، مجھے اسمبلی میں میرا کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔ اس لیے آج احتجاجاً صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 101 کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی آج سے غیر جمہوری ہو گئی ہے،کل ہمارے ارکان کو معطل کیا گیا آج ہمارے 5 ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ ایوان میں اپوزیشن کو کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہمیرے لیے احتجاج کیلیے سڑکیں موجود ہیں اگر سڑکوں پر ہی احتجاج کرنا ہے تو پھر ایوان کی رکنیت نہیں چاہیے، میں کل تحریری طورپراسپیکر اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔