مثبت کیسز کی شرح6.47فیصد رہی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح6.47فیصد رہی۔فائل فوٹو

کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.78فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر(این سی اوسی) کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہوگئی ہے جبکہ وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار281 ہوگئی۔ ملک میں کورونا فعال کیسزکی تعداد 31 ہزار606 ہے جبکہ 1 ہزار 8 سو 71 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 46 ہزار 180، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار951، سندھ میں تین لاکھ 37 ہزار 52، بلوچستان میں 27 ہزار 245، اسلام آباد میں 82 ہزار652، آزاد کشمیر میں 20 ہزار 293 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار 98 ہے۔