راولپنڈی: خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے ملزم کو عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 30 ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے مقدمہ کی تیز ترین سماعت کے بعد صرف ایک ہفتہ میں مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، ملزم کے خلاف کیس کی سماعت سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سردار عمر حسن خان نے کی۔
خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم نے اقبال جرم کرلیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو ایک سال قید، 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔عدالت کی طرف سے حکم میں کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید دو ماہ قید کاٹنی ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ عزیزآباد کے علاقہ میں خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تھانہ ریس کورس میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے ریکارڈ وقت میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا تھا۔