وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ساری اپوزیشن اورحکومت ایک ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے جو تجاویز دیں وہ ملک کے لیے دی ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ تمام لوگوں کا ایجنڈا ایک ہے، تمام جماعتوں نے کہا ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام جماعتوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم ایک ہیں۔