لاہور کے علاقے فیروز روڈ پر نجی اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے،اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔
اس حوالے سے ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کےطبی ملاحظے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔
اس حوالے سے متاثرہ بچی کی دادی کا کہنا ہے کہ ان کی پوتی کو 22 جون کو اسکول میں لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔جبکہ اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ بچی نے جس طالب علم پر الزام لگایا، وہ اس دن اسکول ہی نہیں آیا تھا۔