کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تمام واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوئٹہ میں ہوئے حالیہ بم دھماکے کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللّٰہ لانگوکا کہنا تھا کہ دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ۔انھوں نے بتایا کہ دہشت گردی کے تمام واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ضیا اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ جب تک افغانستان میں حالات بہتر نہیں ہوتے یہاں ایسے واقعات متوقع ہیں۔