فردوس شمیم نقوی مکر گئے۔ استعفیٰ دینے سے انکار
،پارٹی قیادت کی طرف سے تاحال اجازت نہیں ملی،آج اپنا استعفیٰ اسپیکرکو جمع نہیں کرائوں گا۔ فردوس شمیم نقوی
قیادت کی اجازت کے بعد استعفیٰ دوں گا۔فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ قیادت کی اجازت کے بعد استعفیٰ دوں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ آج اپنا استعفیٰ اسپیکر کو جمع نہیں کروائیں گے،مجھے پارٹی قیادت کی طرف سے تاحال اجازت نہیں ملی،جب پارٹی قیادت اجازت دے گی تب استعفیٰ دے دوں گا۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کا موقع نہ دینے پر فردوس شمیم نقوی نے 29جون کو احتجاجاًمستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔