ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران میں کورونا وائرس کے سبب مزید 24 اموات جبکہ ایک ہزار 277نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار345 اور مثبت کیسزکی تعداد نو لاکھ 59 ہزار685 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسزکی تعداد 31 ہزار 910ہے اورنو لاکھ پانچہزار430 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار761افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 478، خیبرپختونخوا چار ہزار 324، اسلام آباد 779، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 309 اورآزاد کشمیر میں 583 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔