زلفی بخاری نے ہتک آمیز مقدمے میں ریحام خان کے خلاف پہلا مرحلہ جیت لیا ، ریحام خان کی جانب سے زلفی بخاری پر روز ویلٹ ہوٹل بیچنے سے متعلق الزامات عائد کیے گئے تھے جس پر زلفی بخاری نے لندن کی عدالت سے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریحام خان نے یوٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ رو زویلٹ ہوٹل کی فروخت میں زلفی بخاری کا مفاد ہے ، ریحام خان نے 6دسمبر 2019کو یو ٹیوب براڈ کاسٹ میں زلفی بخاری پر الزام عائد کیا تھا۔
زلفی بخاری اور براڈ کاسٹر ریحام خان کے کیس کی سماعت مسز جسٹس کیرن اسٹین نے کی ،ریحام خان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عوامی مفادات میں قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے کو اٹھایا ،مسز جسٹس کیرن اسٹین نے ریحام خان کی وضاحت کو تسلیم نہیں کیا جبکہ زلفی بخاری کا موقف قبول کیا گیا۔