دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرگرفتار

رینجرز اور پولیس نے سرجانی ٹاﺅن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتارکرلیا۔ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی متعددوارداتوں میں ملوث ہونے کااعتراف کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان  رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم نے نیوکراچی میں متحدہ پاکستان کے آفس پربھی فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص جاں بحقاورایک زخمی ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلر نے گلبہارمیں پاک سرزمین پارٹی( پی ایس پی )کے آفس پربھی فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ترجما ن نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔