آصف علی زرادری کی طبیعت ناساز۔ہسپتال منتقل

بلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئیں ۔

               
July 2, 2021 · اہم خبریں, قومی
آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

کراچی:سابق صدر آصف علی زرادری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں کراچی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق والد کی علالت کے پیش نظر بلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن میں شرکت اورعدالت میں پیشی پر حاضری کے سبب آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔