سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

شہباز شریف کی دھمکی کی وجہ سےوزیراعظم اجلاس میں نہیں آئے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے تھے لیکن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو پیغام گیا تھا کہ وزیراعظم آئیں گے تو وہ اجلاس میں نہیں آئیں گے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ہماری دعا اور کوشش ہے کہ افغانستان میں پرامن حکومت قائم ہو، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں مذاکرات ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا حکومت میں آنا اتنا آسان نہیں ہوگا، ہم چاہتے ہیں افغان طالبان اورغنی حکومت میں مذاکرات ہوں، 30 لاکھ افغانی پاکستان میں موجود ہیں، مزید آگئے تو معاشی بوجھ بڑھ جائے گا۔

لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی فیول پر پیدا ہو رہی ہے، فیول کی شارٹیج ہو تو لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے، تربیلا میں پانی کی آمد سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ساری بجلی امپورٹڈ فیول پر بنائی، امپورٹڈ فیول میں کمی آنے پر بجلی کا سسٹم بیٹھ جاتا ہے، ہمارا بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا نظام نہیں ہے۔