فائرنگ کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا پولیس اہلکار فواد موسیٰ زئی اورابرار نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گئے
فائرنگ کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا پولیس اہلکار فواد موسیٰ زئی اورابرار نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گئے

پشاورمیں کتوں کی لڑائی کامقابلہ2افراد کی ذندگی کےچراغ گل کرگیا

پشاور کے علاقے موسیٰ زئی میں فریقین کے درمیان کتوں کی لڑائی کے مقابلہ پر تلخ کلامی ہوگئی، جس کے بعد نوبت فائرنگ تک جاپہنچی۔ فریقین کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے پشاورتھانہ انقلاب پولیس کا کہنا تھا کہ واقع میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ایک فریق کی فائرنگ سے ابرارجبکہ دوسرے فریق کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا پولیس اہلکار فواد موسیٰ زئی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز فریقین کے درمیان کتوں کی لڑائی کے مقابلہ  کے دوران تو تو میں میں ہوئی تھی جس پر تھانہ انقلاب کی حدود میں فریقین نے آمنے سامنے آنے پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے ایلیٹ فورس کا پولیس اہلکار فواد موسیٰ زئی اور دوسری پارٹی  سے ابرار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ فائرنگ سے اویس اور عالمگیرنامی افراد  زخمی ہوئے۔ تھانہ انقلاب پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فائرنگ میں ملوث افراد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔