پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 34 اموات اورایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق عالمی وبا سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 379 اور مثبت کیسزکی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسزکی تعداد 32 ہزار 319 ہے اور 9 لاکھ 6 ہزار 387 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 767 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 497، خیبرپختونخوا چارہزار 329، اسلام آباد 779، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 310 اورآزاد کشمیر میں 586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔