زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا۔فائل فوٹو
زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا۔فائل فوٹو

 ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن۔ دو دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابقق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ درابن کے دامانی ایریا میں پولیس اور خفیہ اداروں  نے مشترکہ اپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ آپریشن کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو  دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں  کی شناخت حاجی اکبر اورعجب گل کے نام سے ہوئی، مرنے والے ملک دشمن عناصرکاروائیوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں عجب گل نے خود کش کی ٹریننگ بھی کی ہوئی تھی جب کہ حاجی اکبر ٹی ٹی پی گنڈہ پور مڈی کا کمانڈر تھا ۔