پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) آج سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔عوامی جلسے سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف ودیگر رہنما خطاب کریں گے۔
کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ جلسے میں آج پی ڈی ایم قیادت آئندہ کالائحہ عمل جاری کرے گی،پی ٹی آئی حکومت کورخصت کرکے دم لے لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلسے میں شرکت کے لیے شہباز شریف امیرمقام کیساتھ ریلی کی شکل میں پہنچیں گے جبکہ شاہدخاقان عباسی مالم جبہ سے ریلی لے کرپہنچیں گے۔