ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دورا ن کورونا وائرس کے سبب مزید 29اموات جبکہ ایک ہزار 228نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.56 فیصد رہی جبکہ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار408اور مثبت کیسز کی تعداد نو لاکھ 62 ہزار313ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار621ہے اورنو لاکھ سات ہزار 284 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار772 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار512، خیبرپختونخوا چار ہزار336، اسلام آباد 779، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 312 اورآزاد کشمیر میں 586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔