بلوچستان حکومت نے اپوزیشن رہنماﺅں کے خلاف دائرکیا گیا مقدمہ واپس لے لیا۔ اپوزیشن رہنما 13دن تھانے میں گزارنے کے بعد ایم پی اے ہاسٹل روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقدمہ واپس ہونے کے بعد تمام اپوزیشن رہنما مارچ کی صورت میں تھانہ بجلی گھرسے ایم پی اے ہاسٹل کی طرف روانہ ہوئے ۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندرکا کہنا تھا کہ اصل کھیل اب شروع ہوا ہے،پہلا مطالبہ ایف آئی آرکی واپسی کا تھا اب آگےااصل معاملہ ہے،ایم پی اے ہاسٹل میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
ملک سکندر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ہے، اسمبلی میں بھر پوراحتجاج کریں گے۔