ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے کورونا وائر س کے سبب مزید 19 اموات اورایک ہزار 347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسزکی شرح 2.97 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار427اورمثبت کیسز کی تعداد نو لاکھ 63 ہزار660 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار999ہے اور نو لاکھ 7 ہزار934 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار776 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار520، خیبرپختونخوا چار ہزار340، اسلام آباد 780، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 312 اور آزاد کشمیر میں 588 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔