وزیر اعظم کی کوریج کیلیے گوادر گئے صحافیوں میں جھگڑا

" ارشد شریف اور صدیق جان میں پھڈا.. لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ...گوادر ریسلنگ کا میدان بن گیا۔"

               
July 5, 2021 · اہم خبریں, قومی
صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے تشدد کیا،زخمی ہو گئے۔فائل فوٹو

صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے تشدد کیا،زخمی ہو گئے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان کی کوریج کیلیے گوادر گئے اینکر پرسن ارشد شریف اور رپورٹر صدیق جان میں پرتشدد جھگڑا ہوا ہے۔

صحافی امجد حسین بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ” ارشد شریف اور صدیق جان میں پھڈا.. لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ…گوادر ریسلنگ کا میدان بن گیا۔”

اینکر پرسن اسد اللہ خان نے اس جھگڑے کو افسوسناک خبر قرار دیا اوراس کی تفصیلات ٹوئٹر پربیان کیں۔ اسد اللہ خان کے مطابق ” گوادر میں صدیق جان پر ارشد شریف اوران کی ٹیم کا بدترین تشدد، صدیق جان زخمی ہوگئے۔ صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے حملہ کیا، ارشد شریف بذات خود مکے مارتے اورگالیاں دیتے رہے۔”

https://twitter.com/AUKhanOfficial/status/1411731681929744386?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1411731681929744386%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F04-Jul-2021%2F1311402

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل سی پیک منصوبوں کے افتتاح کیلیے گوادر جانا ہے جس کے باعث بہت سے صحافی ایک روز قبل ہی گوادر پہنچ گئے تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ارشد شریف اور صدیق جان کی آپس میں لڑائی کس بات پرہوئی۔