پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے۔اداکارہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) سے رجو ع کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی اداکارہ میرا نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ( فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر)ہیک کرلیے گئے ہیں، ایف آئی اے ہیکرز کے خلاف کارروائی کرے۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم لاہورنے اداکارہ کی درخواست پرانکوائری شروع کردی اور فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹراکاوئنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔