لاہور ہائی کور ٹ کے نئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے محمد امیر بھٹی سے عہدے کا حلف لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاﺅس پنجاب میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف بردار ی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی خصوصی شرکت کی۔
لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی مئی 2011میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے، امیر بھٹی مارچ 2024میں بطور چیف جسٹس ریٹائر ہو جائیں گے۔