پنجاب اورسندھ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرورکے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کوہدایت دی گئی ہے کہ 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کی جائیں اوراس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کئے جائیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید قربان سے پہلے سرکاری ملازمین کو پنشن اور دیگر فنڈز بھی جاری کردئیے جائیں گے۔