کوئٹہ:ہزارگنجی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کرکوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی نے یہ آپریشن کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے میں کیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ہلاک کیے گئے دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ ہزار گنجی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنائے جارہے تھے، دہشت گردوں کی شناخت کیلیےانہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔