علاقہ مکینوں نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔فائل فوٹو
علاقہ مکینوں نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔فائل فوٹو

پشاور جانے والی عوام ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان مین ریلوے لائن ٹوٹنے کے باعثکراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان اپ ٹریک کی پٹری ایک مقام پر ٹوٹ گئی جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ٹرین کو روک کر حادثے سے بچایا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عوام ایکسپریس نے کوٹری عبور کیا تو اچانک ریلوے ٹریک پر علاقہ مکینوں نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔ ٹرین ڈرائیور نے لوگوں کی نشاندہی پر ریل کے مین اپ ٹریک کو دیکھا تو پٹری ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، ڈرائیور نے ٹوٹی ہوئی پٹری کی تصاویر بنائیں اور متعلقہ ریلوے حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹوٹی ہوئی پٹری کی تاحال مرمت شروع نہیں کی جاسکی تاہم کراچی سے اندرون ملک جانے والی دیگر ٹرینوں کو اس مقام پر رک کر کم رفتار سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔