چئیرمین میٹرک بورڈ نے فزکس کا پرچہ نہ دینے والے طلبہ سے دوبارہ پرچہ لینے کا اعلان کردیا۔
سندھ بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں تاہم گزشتہ روز بدنظمی کے باعث بہت سے مراکز پر پیپر ہی نہیں پہنچ سکا تھا جس پر چئیرمین میٹرک بورڈ نے پرچہ نہ دینے والے طلبہ سے دوبارہ پیپر لینے کا اعلان کیا ہے۔
چئیرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ جن طلبہ سے کل پرچہ نہیں لیا جاسکا ان سے دوبارہ پرچہ لیا جائے گا، میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بدنظمی کے باعث متعدد اسکولز میں پرچہ نہیں لیا جاسکا تھا جب کہ کئی اسکولز میں پرچہ دیر سے پہنچا تھا۔