ملک میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات نے خواتین اور بچوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں، جبکہ جعلی پیروں کی کہانیاں بھی زبان زد عام ہیں،خواتین کو اپنے جال میں قابو کرکے ان کی آبروریزی کرنے کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے شہرحافظ آباد میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جعلی پیر نے خاتون کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا،خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیرکو گرفتارکرلیاگیا،ملزم کا خواتین کی آبروریزی کیساتھ ساتھ ویڈیو بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے،ملزم کی جانب سے خواتین کو جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے کا بھی انکشاف ہواہے۔
ملزم امجد نے خاتون کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم امجد کو گرفتارکرلیا،ذرائع پولیس کاکہناتھا کہ ملزم خواتین کی آبروریزی کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتا تھا ۔گرفتار ملزم کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے،ڈی پی او محمد معصوم نے کہاہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔