ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں 17روپے کلوگرام کا اضافہ ظلم ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں سی این جی کا استعمال زیادہ ہے، سی این جی کا استعمال غریب اور متوسط طبقہ زیادہ کرتا ہے،کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں سی این جی بطور ایندھن زیادہ استعمال ہوتی ہے،سی این جی کی قیمت میں اضافے سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ملک میں صر ف مہنگائی کا سونامی جوش ماررہا ہے۔