وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی۔
وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکوۃ،عطیات،خیرات و صدقات لینے پرپابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں عیدالاضحی پرکھالیں اکٹھی کرنے کی مجازنہ ہوں گی۔
ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد،لشکریہ طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان،حزب التحریر،جمعیت انصار،جماعت الفرقان، انصارالاسلام،ٹی ٹی پی،لشکر اسلامی،جماعت الدعوۃ،جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی،ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن،الایثار فاؤنڈیشن،تحریک لبیک پاکستان اوردیگر تنظیمیں شامل ہیں۔
وزارت داخلہ پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحی پر کھالیں،عطیات،صدقات،چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیمیں ہی جمع کر سکیں گی، خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لیے بغیرکھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔
وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں،ڈی سی اوز،ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالضحی پرعطیات لے سکیں گی۔