بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اُس فلم پر ایک نظر ڈالتے ہیں جس نے 48 سالوں تک فلم نگری پر راج کیا۔
یوں تو دلیپ کمار نے اپنے کیرئیر میں 65 سے زائد فلمیں کی ہیں لیکن اُن کی ایک فلم ایسی ہے جو اداکار کی شہرت کی وجہ بنی۔
1960ء میں دلیپ کمار کی بلاک بسٹر فلم ’مغلِ اعظم‘ ریلیز ہوئی جس میں اُنہوں نے شہزادہ سلیم کا مرکزی کردارادا کیا تھا۔
دلیپ کمار کی یہ فلم ناصرف پہلے سال میں مقبول رہی بلکہ اس فلم نے 1960ء سے لیکر سال 2008ء تک خوب کمائی کی جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی پہلی فلم بنی جس نے 48 سالوں تک بھارتی فلم نگری پر راج کیا۔
بالی ووڈ کو کئی سُپر ہٹ فلمیں دیں جن میں ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلمیں شامل ہیں۔