لاہورہائیکورٹ نے نون لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی نے 18 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ، نیب پراسیکیوٹرکے مطابق خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیاہے، خواجہ آصف پر آمد ن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ۔
18 صفحات کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام تفتیش طلب ہے، خواجہ آصف کے خلاف آج تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔
فیصلے کے مطابق ایمیکو کمپنی کا نمائندہ پاکستان آنا چاہتا تھا، تفتیشی افسر نے دبئی کی کمپنی کے نمائندے کو شاملِ تفتیش نہیں کیا، خواجہ آصف نے اپنی بیرونِ ملک کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئر کر رکھی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا، نیب کے تفتیشی افسر نے خواجہ آصف کی 2004ء سے 2008ء تک کی بیرونِ ملک رقم کی ایمبیسی سے تصدیق نہیں کروائی۔
واضع رہے خواجہ آصف کو نیب نے29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔