بلوچستان کےگورنرامان اللہ یاسین زئی نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔فائل فوٹو
بلوچستان کےگورنرامان اللہ یاسین زئی نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔فائل فوٹو

امان اللہ یاسین زئی کااستعفیٰ منظور۔ ظہورآغا کے بلوچستان کے نیے گورنر مقرر

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نےامان اللہ یاسین زئی کااستعفیٰ منظورکرتے ہوئے سید ظہوراحمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقررکردیا ۔

نجی ٹی وی کےمطابق بلوچستان کےگورنرامان اللہ یاسین زئی نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔صدر مملکت  ڈاکٹرعارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سید ظہوراحمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقررکردیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا  کہ پاکستان کو درپیش سیاسی چیلنجز کے پیش نظر نیا گورنر تعینات کرنے کا ارادہ ہے،بلوچستان میں عوام کے مسائل کے حل اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرکے مطمئن ہوں تاہم موجودہ سیاسی حالات، وقت کی ضرورت اور پاکستان کے عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔