اللہ کا شکر ہے میں بالکل محفوظ ہوں ۔مفتی تقی عثمانی کا آڈیو بیان آگیا

ایک شخص نے علیحدگی میں ملاقات کا کہا، میں ملاقات کیلیے کھڑا ہوا تو اس نے چاقو نکال لیا۔

               
July 8, 2021 · اہم خبریں, قومی
مفتی تقی عثمانی کو ڈاکٹر عبدالرزاق کی وفات کے بعد وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مفتی تقی عثمانی کو ڈاکٹر عبدالرزاق کی وفات کے بعد وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مفتی تقی عثمانی پر حملے کے معاملے پر مفتی صاحب کا آڈیو بیان بھی آگیا ، مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل محفوظ ہوں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے واقعے سے متعلق آڈیو بیان میں کہا کہ فجرکے بعدایک شخص مجھ سے ملنے آیا اور علیحدگی میں ملاقات کا کہا ، میں ملاقات کیلیے کھڑا ہوا تو اس نے چاقو نکال لیا ، قریب کھڑے ساتھیوں نے فوری ملزم کو پکڑ لیا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل محفوظ ہوں ، متعلقہ ادارے معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں ۔