انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل رہے گا ۔فائل فوٹو
انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل رہے گا ۔فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک کو عہدے پر بحال کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک کو عہدے پر بحال کر دیا،انہیں عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین زیبر سومرو کو عہدوں سے ہٹانے کے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے صدر عارف عثمانی اور چیئرمین زیبر سومرو کو عہدوں پر بحال کردیا گیا، انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل رہے گا ۔