فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضابطہ کارکی خلاف ورزی ۔چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وزیرا عظم عمران خان کو خط لکھ دیا

مظفرآباد:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کووفاقی وزرا کی جانب سے انتخابی ضابطہ کارکی خلاف ورزی پر خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبد الرشید سلہریانے گزشتہ روز انتخابی جلسے کے دوران وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پورکی طرف سے پیسوں کی تقسیم کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا کو انتخابات کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی سے روکا جائے، کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں حکومتی وسائل استعمال نہ کیے جائیں،آئندہ جس امیدوارکے حلقے میں خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

خط میں اس بات پرزور دیا گیا کہ صوبائی وزراکو بھی آزاد کشمیر انتخابات 2021 کے ضابطہ کار پر پابندی کی ہدایت کی جائے۔ الیکشن کمیشن کے خط میں مزید لکھا گیا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کا منصفانہ انعقاد یقینی بنائے۔