شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں شامل ہوگئے ہیں مگر ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔فائل فوٹو
شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں شامل ہوگئے ہیں مگر ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔فائل فوٹو

ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی۔شہباز شریف

لاہور:سیشن کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی شوگراسکینڈل کیس میں عبوری ضمانت میں 2اگست تک توسیع کردی ۔عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگراسیکنڈل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔

سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ شوگز ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا، فیملی کی مخالفت کے باوجود عوام کو سستی چینی مہیا کی، نیب کے بعد وہی کیسز ایف آئی کو منتقل کردیئے گئے ہیں،ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی،ٹیم کا رویہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا، میں نے کھڑے ہو کرکہا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کرہے ہیں جس پر افسران اونچی اونچی آواز میں ہنس کر میرا مذاق اڑاتے رہے ۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں شامل ہوگئے ہیں مگر ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ شہباہ شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔