اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ سے کوئی خطرہ نہیں اور نہ کوئی فرق پڑے گا، انڈر 19کی ٹیم امریکہ ایک بار جائے یا تین بار جائے وزیرا عظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اورافغانستان میں امن کے خواہش مندہیں،افغانستان کے لوگ جوفیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا،اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو نے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خودامن کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ختم ہوچکی ہے،عمران خان نے آزادکشمیرکاکیس اقوام متحدہ سمیت دنیامیں اٹھایا، آزادکشمیرالیکشن کے بعداپوزیشن اورحکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، عمران خان کےساتھ آزادکشمیرانتخابی مہم پرجائوں گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبہ 3 سال میں مکمل ہورہاہے،5 اگست کاقانون واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔