پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ کیلیے روانہ ہوگئے، ان کی جگہ آزاد کشمیر کے الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں ایک کانفرنس میں شرکت کیلیے جا رہے ہیں ۔ وہ امریکہ میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے ، اس دوران آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کی ذمے داری آصفہ بھٹو زرداری اٹھائیں گی۔ آصفہ بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کریں گی۔
بلاول بھٹو اپنے امریکا کے دورہ میں واشنگٹن اور نیو یارک جائیں گے ،جہاں وہ ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔ بلاول بھٹو اپنے دورے میں عہدیداروں اور کارکنان کے وفود سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔