مشکوک شخص کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔فائل فوٹو
مشکوک شخص کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔فائل فوٹو

اسلحہ لہرانے والے شخص کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ ریڈزون میں اسلحہ لہرانے والے شخص کا ذہنی توازن خراب ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر اسلحہ لہرانے والے شخص کی عمر 45سال کے قریب ہے اور اس کا ذہنی تواز ن خراب ہے، ملزم کا تعلق چکری سے ہے۔پولیس حکام کے مطابق مشکوک شخص کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں یوں کسی مشکوک شخص کا اسلحہ لے کر پھرنا تشویشناک عمل ہے۔

واضح رہے کہا آج پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ریڈ زون سے پولیس نے اسلحہ سے لیس مشکوک شخص کو گرفتار کیا تھا۔