ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو

کورونا کے سبب مزید 21افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 21افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ ایک ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح3.63 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 43 ہزار 790 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 682 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار385، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار553، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، اسلام آباد میں 83 ہزار 831، بلوچستان میں 28 ہزار 321، آزاد کشمیر میں 21 ہزار256 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار972 ہوگئی ہے۔