حکومت کا عیدالاضحیٰ پر3 چھٹیاں دینے کا اعلان
20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
19 جولائی یوم الحاق پاکستان کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر3 چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے عید کے موقع پر صرف 3 سرکاری چھٹیوں کی سمری منظورکی ہے،3 تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا تاہم سرکاری ملازمیں کی ہفتہ اور اتوارکی بھی چھٹی ہوتی ہے اس طرح انہیں پانچ چھٹیاں ملیں گی۔