شہلا رضانیب کراچی کے دفتر میں پیش
نیب میں پیشی پر25 سوالوں پر مشتمل پرچہ تھمادیا گیا، تمام سوالوں کے جواب لازمی 10 دن میں جمع کرانے کی ہدایت۔
شہلا رضا سال 2015 سے 2017 تک گورننگ باڈی کی ممبر رہیں۔فائل فوٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کے دفتر میں پیش ہوئیں۔
نیب کراچی نے شہلا رضا کو بطور قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) بورڈ ممبر طلب کیا تھا جہاں وہ نیب حکام کے سامنے پیش ہوئیں۔
نیب ذرائع کے مطابق شہلا رضا سال 2015 سے 2017 تک گورننگ باڈی کی ممبر رہی ہیں۔شہلا رضا کو نیب میں پیشی پر 25 سوالوں پر مشتمل پرچہ تھمادیا گیا اورتمام سوالوں کے جواب لازمی 10 دن میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔