مونس الٰہی کو ان کے ٹیلنٹ کے مطابق وزارت دی گئی ہے۔فائل فوٹو
مونس الٰہی کو ان کے ٹیلنٹ کے مطابق وزارت دی گئی ہے۔فائل فوٹو

مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

حکومت نے وفاق اور صوبہ پنجاب میں اپنی اتحادی جماعت (ق) لیگ کوایک اوروفاقی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی اورپرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں مسلم لیگ(ق) کے طارق بشیر چیمہ بھی وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات ہیں۔مونس الہی آئندہ چند روز تک اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔