اسلام آبد:وزارت داخلہ نے عید الاضحی کی تعطیلات میں مزید دو دن اضافے کی سمری تیار کرلی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیاں 3 دن سے بڑھا کر5 دن کرنے کے لیے سمری دوبارہ تیارکرلی۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 20جولائی سے 24 جولائی تک کی جائیں۔ سمری کے مطابق جمعے اور ہفتے کی چھٹی شامل ہونے سے عید الاضحٰی کی تعطیلات 5 یوم کی ہو جائیں گی۔