وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا ہے کہ عیدالا ضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید پر سیاحتی مقامات پر جانے کیلیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال اور اعدادوشمار پر روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔