ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 47جاں بحق ہو گئے جبکہ دوہزار 545نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد نو لاکھ 81 ہزار 392 ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں 42 ہزار 330 افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 16 ہزار 373 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔
پنجاب کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 49ہزار 111افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 10ہزار882افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں9 ہزار 56 افراد تاحال زیر علاج ہیں جب کہ تین لاکھ 29ہزار 203 افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔
سندھ میں تین لاکھ 51 ہزار 6 کورونا کیسز سامنے آئے ، پانچ ہزار647افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 18ہزار 796 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 26ہزار569کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84ہزار83 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 787اموات ہوئیں ، 81 ہزار 508 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہزار 788 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 960 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار377 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 33ہزار 736 افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہزار 847ہے ۔
بلوچستان میں 28ہزار 588 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 317افراد کی اموات ہوئیں ، 27 ہزار 32افراد صحتیاب ہوئے ، ایک ہزار 239 ایکٹو کیسز ہیں ۔
گلگت بلتستان میں سات ہزار 163 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 113 افراد جان کی بازی ہار گئے ، چھ ہزار273 افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 777کورونا کیسز زیر علاج ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 21ہزار 481 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 596افراد کی وفات ہوئیں جب کہ 19 ہزار 825 افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں ایک ہزار 60 ایکٹو کیسز ہیں ۔