اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر بینکوں کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر بینک 22 جولائی بروز منگل سے 24 جولائی بروز جمعرات تک بند رہیں گے۔
عید سے پہلے پیر کے روز بینک معمول کے مطابق صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ عید کے بعد جمعہ کو بینک معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔