شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

گولڈن ویزا ملنے کے بعد 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

               
July 16, 2021 · اہم خبریں, قومی
ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی۔فائل فوٹو

ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی۔فائل فوٹو

دبئی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوران کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ثانیہ اور شعیب کو گولڈن ویزا ملنے کے بعد 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی اور شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اداکار سنجے دت اور شاہ رخ خان کے بعد بھارت کی تیسری شخصیت ہیں جنہیں گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

ثانیہ نے اس اعزاز کے دیے جانے پر شیخ محمد بن راشد، وفاقی اتھارٹی اور دبئی اسپورٹس کی جنرل اتھارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی میرے اور اہل خانہ سے بے حد قریب ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے جہاں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔