کراچی:سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کوایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنےکی منظوری دیدی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری،متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کوایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔
یاد رہے رواں ماہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹرکراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔